• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں فائرنگ، سب انسپیکٹر شہید

اسلام آباد میں تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں دو گروپوں  میں تصادم کے نتیجے میں ایک سب انسپیکٹر شہید ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بھارہ کہو فائرنگ کا واقعہ شیر خان اور آدم خان گروپ کے درمیان پیش آیا، شیرخان نے تھانے کے سامنے مخالف گروپ پر دوبارہ فائرنگ کی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ تھانے کے سامنے فائرنگ کے دوران ایک شخص بھی زخمی ہوا، سب انسپکٹر لیاقت علی نے ایک پولیس اہلکار کے ہمراہ ملزمان کا پیچھا کیا، سب انسپکٹر نے مزید مدد مانگے بغیر مقابلہ کیا اور شہید ہو گیا۔

پولیس ذرائع  کا بتانا ہے کہ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک ملزم شیرخان زخمی ہوا، زخمی ملزم کا ساتھی لال خان گاڑی سے نکل کر بھاگ گیا۔

پولیس پر ملزمان کی فائرنگ کے بعد گاڑی میں فرار کی کوشش کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں کار کو سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر رکتے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو میں کار سے اتر کر ایک ملزم کو فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید