پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے سیاسی رابطے تیز کردیے ہیں۔
تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بات کرنے کے لیے مولانا فضل الرحمان ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچے۔
فضل الرحمان کی چوہدری برادران کے گھر آمد پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ان کا استقبال کیا۔
اس سے پہلے ایک تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے وزراء میں اسناد تقسیم کی ہیں، یعنی انہیں بھی پتا چل گیا کھیل ختم ہونے والا ہے اور اسناد کھیل کے خاتمے پر ہی تقسیم ہوتی ہیں۔