پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چوہدری برادران کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
لاہور میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات دو سیشنز پر مشتمل تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ ق کی قیادت سے حمایت مانگ لی، جس پر چوہدری برادران نے پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کی قیادت شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی اجلاس منعقد کرے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے، یہ واحد حکومت ہے جس سے کوئی بھی خوش نہیں ہے، حکومت کے اتحادی بھی ان سے مطمئن نہیں ہیں۔
چوہدری برادران نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام سے دیرینہ مراسم ہیں، ملک کے لیے جو بہتر ہوگا وہ کریں گے، اپوزیشن جماعتوں سے بعض تحفظات تھے اور ہیں۔