وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے لیے عمران خان پورا زور لگارہے ہیں۔
گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیر خانہ نے کہا کہ 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کورونا وبا سے زبرست طریقے سے نمٹا گیا، توقع تھی ہم زیادہ سے زیادہ 2 فیصد ترقی کریں گے لیکن 5اعشاریہ57 فیصد سے ہماری معیشت نے ترقی کی۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام ہم نےخیبرپختونخوا سے شروع کیا ہے، سندھ، بلوچستان، پنجاب میں بھی کامیاب پاکستان پروگرام شروع کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے لیے عمران خان پورا زور لگا رہے ہیں، کامیاب پاکستان پروگرام 15 فروری کو پورے پاکستان میں لانچ کر رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ایک دو ہفتے میں ایسے پروگرام لے کر آئیں گے کہ مڈل کلاس کی آمدنی بڑھے، راشن پروگرام لانچ ہونے والا ہے، گھی، دالوں اور گندم کی قیمتوں میں 30 فیصد رعایت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ویراعظم سعودی عرب، یو اے ای، قطر گئے اور ان سے مدد مانگی، امریکا نے 3اعشاریہ5 ارب ڈالر جاری کرنے کا اعلان کیا، اس کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں پر 25 سے30 ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں، بڑی کمپنیوں نے 930 ارب روپے کا منافع کمایا، مشکل مڈل کلاس کو ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگست میں افغانستان میں طالبان حکومت آئی، یہ ہمارے لیے چیلنج بن گیا، اسلام آباد میں او آئی سی وزراء خارجہ کا اجلاس بلایا گیا۔