• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان، بشریٰ بی بی میں علیحدگی کی خبروں کی تردید


وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں ناراضی اور علیحدگی کی خبروں کی تردید سامنے آگئی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل اور بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے دونوں کی ناراضی یا علیحدگی کی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

فرح خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے لاہور جانے کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں، خاتونِ اول بنی گالہ اسلام آباد میں اپنے گھر میں ہی رہ رہی ہیں۔

ادھر شہباز گل نے کہا ہے کہ خاتون اول کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

ویڈیو دیکھیے: ویلنٹائن ڈے کیا ہے؟ اور یہ کیوں منایا جاتا ہے؟

قومی خبریں سے مزید