• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں سیکیورٹی اداروں نے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

بلوچستان کے ضلع چمن میں سیکیورٹی اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور لیویز اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو  گرفتار کر لیا، دہشتگردوں سے4 خودکش جیکٹس، 10 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے  کمانڈر طور آغا سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے۔

ڈی سی کا کہنا ہے  کہ گرفتار دہشتگردوں نے 27 جنوری کو چمن میں لیویز کانسٹیبل کے قتل کا اعتراف کیا ہے، اس کے علاوہ  دہشتگردوں نے 4 فروری کو لیول کراس لیویز پوسٹ پر گرنیڈ حملے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید