وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے ممبران کو سنبھال نہیں سکتی۔
بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے ممبران کی فکر کرے، جو ان سے سنبھالے نہیں جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی اکثریت والے سینیٹ میں بھی اسٹیٹ بینک سے متعلق بل منظور کرانے میں حکومت کامیاب ہوئی۔
اُن کاکہنا تھا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے، جسے کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔
اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان صبح سے رات تک عوام کے لیے کام کرتے ہیں۔