• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ، بھنڈ برادری کے 5 افراد کی نمازے جنازہ ادا، دھرنا ختم

نوابشاہ میں انتظامیہ سے بھنڈ برادری کے مذاکرات کامیاب ہونے پر جاں بحق 5 افراد کی نمازے جنازہ ادا کردی گئی۔

پولیس کی جانب سے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی پر قومی شاہراہ پر 3 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔

پولیس نے عابد زرداری اور محسن زرداری کو جلد گرفتار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے زمین سے قبضہ خالی کرانے کا دعویٰ کیا۔

واضح رہے کہ نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر زرداری اور بھنڈ برادری میں فائرنگ سے پولیس پکٹ انچارج سمیت 6 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے زرداری برادری کے 16 افراد کو گرفتار کیا، بھنڈ برادری نے تمام ملزمان کی گرفتاری کیلئے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا تھا۔

دھرنے کی وجہ سے سندھ کو پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل رہی۔

قومی خبریں سے مزید