• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گزشتہ روز گھر میں ڈکیتی اور خاتون سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ سرجانی تھانے میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق داماد گھر سے دودھ لینے نکلا تو دروازہ کھلا چھوڑ گیا تھا، مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، انہوں نے رقم لوٹی اور اہل خانہ پر تشدد بھی کیا۔

متن کے مطابق دوسرے کمرے میں میری دوسری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اسی دوران بیٹی کا منگیتر اور اس کا دوست گھر پہنچے، ملزمان نے دونوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے ابتدائی میڈیکل میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں، ڈاکٹرز نے ڈی این اے اور کیمیکل تجزیے کے لیے نمونے لیے ہیں۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی کرائی جارہی ہے، ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید