• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا


پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، لانگ مارچ 27 فروری کو مزار قائد کراچی سے شروع ہوگا۔

پی پی کا عوامی مارچ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے 34 مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔

شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو لانگ مارچ کے شرکاء لاہور پہنچیں گے جبکہ 6 مارچ کو لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سی ای سی اجلاس میں جمہوری اصولوں کےتحت لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کےجمہوری، آئینی طریقے سے حکومت کی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں، خوشی ہے دیگر اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد پر ہمارے مؤقف کی حمایت کررہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے آج تک مؤثر ترین اپوزیشن کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید