• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے گرفتار صابر محمود ہاشمی کیلئے وکیل مقرر کر دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم عمران خان اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، مسلم لیگ ن کے کارکن صابر محمود ہاشمی کی رہائی کے لیے مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وکیل مقرر کر دیا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ لیگی کارکن صابر محمود ہاشمی کی گرفتاری کے خلاف ایڈووکیٹ فرہاد شاہ کیس لڑیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں مریم نواز نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صابر ہاشمی کو گرفتار کیا تھا۔

صابر ہاشمی کو وزیرِ اعظم عمران خان اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی اور نازیبا ٹرینڈ چلانے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق صابر ہاشمی کے موبائل فون اور ڈیجیٹل میڈیا قبضے میں لے کر کارروائی کی جا رہی ہے۔

ملزم صابر محمود ہاشمی کو جیل بھجوا دیا گیا ہے جن کے خلاف سائبر کرائمز ایکٹ کی سیکشن 20.21.24 کے علاوہ پی پی سی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید