وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بڑے ریفارم پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، وزیرِ اعظم عمران خان نے اسمبلی میں اپوزیشن سے کہا ہے کہ ایشوز پر بات کرتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ باقی کیس پر بعد میں بات کریں گے، پہلے کیسز ختم کریں۔
قندیل بلوچ قتل کیس کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کئی بار کہہ چکی ہے کہ یہ کیس فساد الارض ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشری میں احتساب کا کوئی سسٹم نہیں ہے، غیرت کے نام پر سپریم کورٹ کے سو فیصلے ہیں کہ اس میں معافی نہیں ہو سکتی۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے گزارش ہے کہ ایکشن لے کہ قندیل بلوچ کے بھائی کو کیسے چھوڑ دیا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں ماڈرن پراسیکیوشن کی طرف جانا چاہیے، لڑکی سے زیادتی ہوئی، ویڈیو موجود ہے اور لڑکی کہتی ہے زیادتی نہیں ہوئی۔