• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے تعلیمی اداروں سے ہراسمنٹ کے کیس سامنے آرہے ہیں، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تیزی سے فیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر کے تعلیمی اداروں سے ہراسمنٹ کے کیس سامنے آ رہے ہیں۔

کراچی میں طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کی حکومتوں کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں، بےنظیر بھٹو کی حکومتیں ختم کی جاتی رہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے چھینا جارہا ہے، روزگار کے مواقع پیدا نہیں کئے جارہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے تو آپ کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہونا چاہیے، سیاست کرنا آپ کا حق ہے، سیاست آپ کا سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ نوجوانوں کے خلاف سب سے بڑا ظلم ان کی آواز دبا کر کیا گیا، ملک میں یکساں نصاب مسلط کیا جاتا ہے تو نوجوان سے نہیں پوچھا جاتا، آپ کے فیصلے آپ کو سنے بغیر کیے جاتے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹوڈنٹس یونین بحالی ہمارا پہلا قدم ہے، ہر ضلع میں یونیورسٹی یا اس کا کیمپس کھولنا چاہتے ہیں، ہمارا اگلے پانچ سال کا چیلنج ہر ضلع میں یونیورسٹی یا کم از کم کیمپس کھولنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید