• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز، پاکستان فہرست میں 46 ویں نمبر پر پہنچ گیا، مزید 40 اموات


پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں آج 46 ویں نمبر پر پہنچ گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں اس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 40 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 870 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 4 ہزار 692 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 917 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 94 ہزار 293 ہو چکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے


ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 71 ہزار 167 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 495 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 93 ہزار 209 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 677 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 59 لاکھ 48 ہزار 435 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 23 ہزار 404 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 20 کروڑ 55 لاکھ 27 ہزار 345 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 9 کروڑ 45 لاکھ 23 ہزار 444 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 38 لاکھ 15 ہزار 280 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 61 ہزار 683 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 9 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 97 ہزار 307 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 403 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 21 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 167 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 33 ہزار 529 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 2 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 42 ہزار 316 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 776 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 163 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 371 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 274 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید