• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے قومی سوچ کی ضرورت ہے، خورشید شاہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے قومی سوچ کی ضرورت ہے۔

سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، پاکستان تیسری دنیا کا ملک ہے جو قرضوں پر چلتا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ قرضے لیے جاتے ہیں لیکن انہیں صحیح جگہ استعمال نہیں کیا جاتا ہے، پاکستان میں تمام نعمتیں ہیں پھر بھی ہمارے ہاتھ پھیلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس گھر میں کرپشن کا پیسہ آئے وہاں خوشحالی نہیں آتی، کرپشن کرنے والے ملک کی ترقی کو روکتے ہیں۔

مہنگائی پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج غریب آدمی بازار جا کر ایک کلو آلو نہیں لے سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید