• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ملک کو مزید مقروض کرے گی، شیری رحمان


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ریگولیٹری باڈیز اب آئی ایم ایف کو جوابدہ ہوں گی، حکومت ملک کو مزید مقروض کرے گی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ریگولیٹری اتھارٹیز اب ڈائریکٹ آئی ایم ایف کو رپورٹ کریں گی، ایسا کسی دوسرے ملک میں نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ صوبوں کے حقوق کی ضامن ہے، فیڈرل سیکریٹری نے کہا گرمیوں میں بھی سندھ کو 15 فیصد گیس کم ملے گی، جبکہ عدالت نے کہا آئین کے آرٹیکل 158 کے مطابق پیداواری صوبے کا وسائل پر پہلا حق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ملک کی گیس کا 65 فیصد حصہ پیدا کر رہا ہے، آپ ہماری صنعت کا پہیہ روک رہے ہیں، 70 فیصد ٹیکس سندھ دیتا ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت مشترکہ مفادات کونسل سے رجوع نہیں کر رہی، پاکستان کی ریگولیٹری باڈیز اب آئی ایم ایف کو جوابدہ ہوں گی، حکومت ملک کو مزید مقروض کرے گی۔

شیری رحمان نے کہا کہ مزید پٹرولیم لیوی لاگو کی جائے گی، حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ کی وجہ سے عجلت میں یہ بل پاس کر رہی ہے، حکومت آئی ایم ایف کو بتائے سینیٹ اس بل پر متفق نہیں، سینیٹ یہ معاملہ اپنے اوپر لینے کو تیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج رپورٹ آئی ہے پاکستان فیٹف کی بلیک لسٹ میں جارہا ہے، ہم نہیں چاہتے پاکستان ایک اور گڑھے میں گرے۔

قومی خبریں سے مزید