بھارتی قید سے رہائی کے بعد 80 سالہ بزرگ سمیت 12 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی ہے۔
نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سزائیں پوری ہونے پر 6 ماہی گیروں سمیت 12 پاکستانیوں کو آج اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس بھیجا گیا۔
اپنےخاندانوں سے دوبارہ ملنے والوں میں 80 سال کا بزرگ شہری محمد نذیر ولد فتح دین بھی شامل ہے۔
ایسے تمام پاکستانی قیدیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں، جو بھارت میں سزائیں پوری کرچکے۔