چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ نیب کاروباری افراد کو تنگ نہ کیا کرے، کاروباری افراد جرم کریں تو بےشک نیب انہیں پکڑے لیکن تذلیل نہ کرے، کاروباری افراد نے کام کے لیے بیرون ملک جانا ہوتا ہے۔
سپریم کورٹ نے کرپشن کے مجرم تنویر احمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے نیب کی اپیل نمٹا دی۔
عدالت نے کہا کہ ملزم رقم نہیں دے رہا تو قانون کے مطابق جائیداد نیلام کردیں اور اپنی رقم وصول کر لیں۔
نیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزم تنویر حسین نے دودھ اور بسکٹ کے ٹھیکے میں خزانے کو 16کروڑ کا نقصان پہنچایا، ملزم نے 12 کروڑ 41 لاکھ دیے، باقی رقم ادا نہیں کی، جائیداد نیلام کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔