• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کترینہ کیف کے بالوں کی خوبصورتی کا راز
کترینہ کیف کے بالوں کی خوبصورتی کا راز

بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کی خوبصورتی اور اسٹائل سے ہمیشہ ہی اپنے مداحوں کو متاثر کرتی ہیں۔

کترینہ کیف کے کپڑے، جیولری، میک اَپ اور مختلف ہیراسٹائلز ہر چیز کی ہی مداحوں کی جانب سے تعریفیں کی جاتی ہیں اور اداکارہ سےان کی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بھی اکثر ہی پوچھا جاتا ہے۔

اداکارہ کے بارے میں ایک بات جو مداحوں کو ہمیشہ حیران کرتی ہے وہ  اُن کے بال، اُن کے بال ہمیشہ صحت مند اور خوبصورت نظر آتے ہیں۔

یقیناََ سب کو اس حوالے سے تشویش بھی ہوگی کہ کترینہ کے بال ہمیشہ ہی اتنے اچھے کیسے نظر آتے ہیں، تو یہاں ایک نظر اداکارہ کے بالوں کی صحت کا راز جان لیتے ہیں۔

1- کترینہ اپنے بالوں کو روزانہ دھوتی ہیں کیونکہ بالوں کو اگر ہمیشہ صاف ستھرا رکھا جائےتو بالوں کے کئی مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

2- اداکارہ جب خود اپنے بالوں کی اسٹائلنگ کرتی ہیں تو اِن پر کم سے کم ہیٹ کا استعمال کرتی ہیں لیکن شوٹنگز پر جب کبھی بالوں پر زیادہ ہیٹ کا استعمال کرنا پڑے تو اس کے بعد وہ اپنے بالوں پر تیل ضرور لگاتی ہیں۔

3- کترینہ کیف اپنے بالوں میں قدرتی نمی اور چمک کو برقرار رکھنے کے لیے کنڈیشنر کا استعمال کرتی ہیں۔

4- اداکارہ اپنے بالوں کی صحت کے لیے کھانے پینے کا بھی خاص خیال رکھتی ہیں اوراپنی ڈائٹ میں ایسی غذائوں کا استعمال کرتی ہیں جن میں فائبر اور پروٹینز  کی مقدار زیادہ ہو۔

5- اس کے علاوہ کترینہ کیف اپنے بیگ میں ایک چھوٹی ہیئر اسپرے کی بوتل رکھتی ہیں تاکہ جب بھی باہر جانا ہو تو فوراََ سے بالوں کو سیٹ کرلیں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید