• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکاح نہ ہندو رسم و رواج، فرحان اختر کی شادی کیسے ہوگی؟

فرحان اختر نے روایتی شادی نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے
فرحان اختر نے روایتی شادی نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کی دوسری شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نکاح کریں گے نہ مراٹھی شادی کے تحت کوئی رسم ادا کی جائے گی۔ 

ذرائع نے بھارتی نیوز پورٹل کو یہ بھی بتایا کہ جوڑے نے ایک دوسرے کے مذہبی پس منظر اور عقائد کو اپنے خاص دن سے دور رکھنے کے لیے روایتی شادی نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر اپنی شادی کو نہایت ہی سادہ رکھتے ہوئے قریبی عزیز و اقارب کے سامنے ساری زندگی ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائیں گے۔

فرحان اور شیبانی نے الگ الگ قسمیں لکھی ہیں جو وہ شادی کے دن تمام مہمانوں کی موجودگی میں پڑھ کر سنائیں گے۔

فرحان اور شیبانی نے اپنے مہمانوں کے لیے بنگلے بُک کر لیے ہیں، مبینہ طور پر تقریباً 50 مہمانوں کی شادی میں شرکت متوقع ہے، جن میں شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن بھی شامل ہیں۔  

خیال رہے کہ فرحان اختر نے ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں پہلی شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا ۔

فرحان اختر اور ادھونا کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید