• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان اختر کی دوسری شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کی دوسری شادی کی تقریبات کا آغاز رسمِ حنا سے ہوگیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں آج کل شادیوں کا موسم اپنے پورے عروج پر ہے، وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شاندار شادی کے بعد اب بالی ووڈ ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کی بھی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔

گزشتہ روز فرحان اختر اور اُن کی گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر کی رسمِ حنا کی گئی جس کی چند تصاویر منظرِ عام پر آئیں ہیں۔

تصاویر میں کچھ خواتین کو دیکھا جاسکتا ہے جنہوں نے پیلے رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے جبکہ ان میں ایک خاتون اداکارہ ریا چکرورتی ہیں، جو دلہن کی قریبی دوست ہیں۔

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں شبانہ اعظمی کو بھی دِکھایا گیا ہے جوکہ فرحان اختر کی سوتیلی ماں ہیں۔

دوسری جانب فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی کوئی تصویر یا ویڈیو منظر عام پر نہیں آئی ہے۔

بھارتی میڈیا ک مطابق  فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی کورٹ ویڈنگ 21 فروری کو ہوگی اور اس سے پہلے ہفتے کے آخر میں ایک روایتی تقریب ہوگی۔

خیال رہے کہ فرحان اختر نے ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں پہلی شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا ۔

فرحان اختر اور ادھونا کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید