• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی مقابلے میں ہلاک ملزم جاوید کیخلاف راجن پور میں 6 مقدمات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران گینگ ریپ میں ملوث اور مقابلے میں ہلاک دوسرا ملزم جاوید شریف بھی راجن پور ریپ سمیت 6 مقدمات میں ملوث تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ویسٹ سہائی عزیز کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم محمد جاوید ولد محمد شریف عرف بادل راجن پور شہر کی ٹھیڑی کالونی کے وارڈ نمبر 4 کا رہائشی تھا۔

ہلاک ملزم محمد جاوید کا ضلع راجن پور کے مختلف تھانوں میں ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے۔

سہائی عزیز کے مطابق ملزم محمد جاوید کے خلاف راجن پور سٹی تھانہ میں سال 2018 میں امتناع منشیات کی ایف آئی آر نمبر 56/18 درج ہوئی، جس میں ملزم کو سزا ہوئی اور وہ قید کاٹ چکا تھا۔

محمد جاوید کے خلاف راجن پور سٹی میں ایک اور ایف آئی آر نمبر 208/18 زیر دفعہ 354، 337 اے، 337 ایف اور 34 درج ہوئی، جس میں ملزم کے خلاف چالان داخل کیا گیا تاہم اس مقدمے میں ملزم ضمانت پر تھا۔

راجن پور سٹی تھانے میں ہی ملزم کے خلاف گزشتہ سال ایف آئی آر نمبر 874/21 زیر دفعہ 341 427 337h درج کی گئی، جس میں ملزم فرار تھا۔

ملزم محمد جاوید ضلع راجن پور کے تھانہ محمد پور میں زیر دفعہ 381 اے، 457 اور 380 درج ایف آئی آر نمبر 533/18 میں ملوث تھا۔

ملزم کے خلاف راجن پور کے ایک اور تھانہ فاضل پور میں بھی زیر دفعہ 462 آئی ایف آئی آر نمبر 417/19 ہوئی، جس میں پولیس نے ملزم کے خلاف چالان داخل کیا اور وہ ضمانت پر تھا۔

ملزم کے خلاف فاضل پور تھانہ میں ہی زیر دفعہ 452، 353، 337 ایچ، 337 آئی، 148 149 ایف آئی آر نمبر 736/19 درج ہوئی۔

ایس ایس پی سہائی عزیز کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم محمد جاوید 3 سال قبل خاتون سے زیادتی اور تشدد کے علاوہ چوری اور منشیات کے مقدمات میں ملوث رہا۔

قومی خبریں سے مزید