پاکستان سُپر لیگ کے سیزن میں کراچی کنگز کی پہلی جیت پر واسع چوہدری نے تبصرہ کیا ہے۔
انہوں نے کراچی کنگز کی فتح کے بعد ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’بابر کے ہوم گراؤنڈ نے بابر کی عزت رکھ لی، کہیں سے بھی کھیلے لڑکا تو ہمارا ہی ہے۔‘
واسع چوہدری کے ٹوئٹ کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ اس لحاظ سے تو بابر کو آج آؤٹ ہی نہیں ہونے دینا تھا، 240 کا ٹارگٹ ہوتا۔
ہمایوں سعید کے ٹوئٹ پر واسع چوہدری نے کہاکہ صرف ایک لڑکا ہمارا تھا، گیارہ کے گیارہ نہیں۔
یاد رہے کہ بابر اعظم کی ٹیم نے گزشتہ روز ہوم سائیڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں ہزاروں پرجوش تماشائیوں کے سامنے22 رنز سے ہرایا۔
کراچی کنگز کی یہ موجودہ سیزن میں نو میچز میں پہلی فتح ہے، کراچی نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں قلندرز سے ہارنے کا حساب چُکتا کردیا۔