• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر حمزہ نے کراچی کنگز کو فتح دلوانے کے بعد کیا ٹوئٹ کیا؟

فوٹو، ٹوئٹر
فوٹو، ٹوئٹر

پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 7 میں کراچی کو پہلی فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوان کرکٹر میر حمزہ نے میچ کے بعد ایک ٹوئٹ کیا جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

میر حمزہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ سب میرے رب کی عطا ہے، میرا کوئی کمال نہیں۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ شب کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے میچ میں میر حمزہ نے27 رنز دے کر چار وکٹیں لی تھیں۔

بابر اعظم کی ٹیم نے ہوم سائیڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں ہزاروں پرجوش تماشائیوں کے سامنے22 رنز سے ہرایا۔

کراچی کنگز کی یہ موجودہ سیزن میں نو میچز میں پہلی فتح ہے، کراچی نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں قلندرز سے ہارنے کا حساب چکتا کردیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید