• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹیرینز کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت سے متعلق قانون کابینہ کو ارسال، فواد چوہدری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹیرینز کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دینے سے متعلق قانون منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وفاقی کابینہ کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

انہوں نے تحریر کیا کہ پہلے قانون کے تحت پارلیمنٹیرینز کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ دوسرے قانون کے تحت سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزت اُچھالنے کو قابلِ تعزیر جرم قرار دے دیا گیا ہے، عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ فیصلہ چھ ماہ میں کیا جائے۔


قومی خبریں سے مزید