• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے نوٹسز کالعدم قرار

Government Banned The Collection Of Agricultural Tax
لاہورہائیکورٹ نے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے لیے بھجوائے گئے نوٹسز کالعدم قرار دے دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے 100سے زائد درخواستوں کی سماعت کی، درخواست گزاروں کامؤقف تھاکہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیرانہیں زرعی ٹیکس کی وصولی کےلیے نوٹسزبھجوادیئےگئےحالانکہ ان نوٹسز کا نہ توکوئی قانونی جواز ہے اور نہ ہی اخلاقی ۔اورنہ ہی زرعی ٹیکس کا آئین میں کوئی تذکرہ ہے۔

عدالت نے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے لیے بھجوائے گئے100سے زائد نوٹسز کالعدم قرار دیتےہوئےمحکمہ مال کو ہدایت کی ہے کہ درخواست گزاروں کا مؤقف سن کر معاملے کا جائزہ لیا جائے۔
تازہ ترین