وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج کسان پریشان ہیں۔
ظفروال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں بھی گندم کے نرخ کم ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے ملک میں گندم کی صورتحال پر نوٹس لے لیا ہے، حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کسانوں کی مدد کرے گی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لے جانے کےلیے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ڈیڑھ سال عوام کےلیے مشکل ہوگا ہم ملکی معیشت کو راہ راست پر لے آئیں گے۔