• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا دوبارہ جوہری معاہدے میں شامل ہونے کا معاملہ، پارلیمنٹ میں شرائط منظور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایرانی پارلیمنٹ میں ملک کے دوبارہ جوہری معاہدے میں شامل ہونے سے متعلق شرائط کثرت رائے سے منظور کرلی گئیں۔

ایرانی پارلیمنٹ میں ملک کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کے معاملے پر بحث ہوئی۔

تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کی شرائط کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

 ایرانی میڈیا نے مزید بتایا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے 250 ارکان کا شرائط پر مبنی مشترکہ بیان جاری ہوا ہے، جس کے مطابق تمام امریکی پابندیوں کا خاتمہ معاہدے کی شرائط میں شامل ہے۔ 

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا، یورپی ممالک کے بحال شدہ جوہری معاہدے سے نہ نکلنے کی ضمانت بھی شامل ہے۔ 

اسی طرح امریکا، یورپی ممالک کے یکطرفہ پابندیوں کے نظام کو متحرک نہ کرنا بھی شرائط کا حصہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید