امریکا اور اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران کے شمالی حصے میں واقع گاندھی اسپتال کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے گاندھی اسپتال پر اتوار کے روز فضائی حملے کیے۔
حملے کے بعد کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں اسپتال کے اندر بکھرا ہوا ملبہ اور خالی وہیل چیئرز دیکھی جا سکتی ہیں۔
ویڈیو میں حملے کے بعد لوگ مریضوں اور اسپتال کے انکیوبیٹر میں موجود کمسن بچے کو باہر نکالتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔
اسرائیلی حملے میں صرف اسپتال ہی نہیں بلکہ اس کے آس پاس موجود رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔