قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں 9ویں جیت پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
انضمام الحق نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ پر تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کا ایونٹ میں اپنے ابتدائی 10 میچز میں سے 9 مرتبہ جیتنا حیران کن ہے۔
سابق چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ جس طرح کی کرکٹ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 7 میں کھیلی ہے، اس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم اتنی بری نہیں تھی لیکن قسمت خراب تھی، اب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی کمزور نظر آرہی ہے۔
انضمام الحق نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل 7 میں ملتان کی ٹیم کو اب محتاط رہنا ہوگا۔