سابق صدر آصف علی زرداری آج مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔
جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، انقلاب بھی آئے گا، تبدیلی بھی آئے گی اور نالائق حکومت سے نجات ملے گی۔
ہنگو میں کارکنوں سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومت کچھ لوگوں کو تمغے دے رہی ہے، جب کھیل ختم ہو جاتا ہے تو تمغے دیے جاتے ہیں، عدم اعتماد کے ذریعے ہم نے کھیل شروع کیا، یہ کھیل جیت کر رہیں گے۔