• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انسانی تاثرات اور جذبات ظاہر کرنے والا روبوٹ

میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز میں انسانی جذبات اور احساسات ظاہر کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز کو تدریس میں استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن اب ا س کام کے لیے روبوٹ تیار کرلیے گئے ہیں یہ روبوٹ تمام جذبات اپنے چہرے پر بہت اچھی طرح نمایاں کرسکتا ہے۔ اس جاپانی روبوٹ سازکمپنی رائکن نے نکولانامی روبوٹ بچے کا سر بنایا ہے، جس کے چہرے پر 35بادی (نیومیٹک) ایکچوایٹر نصب ہیں اور وہ چھ طرح کے تاثرات اپنے چہرے پر ظاہر کرتا ہے۔ اس کا پورا نام ’’نکولا دی اینڈروئڈ چائلڈ‘ ‘ہے اور وہ اپنے چہرے پر جو بھی تاثر دکھاتا ہے اس کو ہر کوئی باآسانی پہچان سکتا ہے۔

یہ روبوٹ اپنے چہرے پر خوشی، غم، خوف، غصے، حیرت، اور مضحکہ خیز تاثرات ظاہر کرتا ہے۔ صرف آنکھوں اور سر پر بل کے لیے اس میں چھ ایکچوایٹرنصب کیے گئے ہیں۔ ہر ایکچوایٹرپر فیشل ایکشن کوڈنگ سسٹم  (ایف اے سی ایس) کی بنا پر روبوٹ کے چہرے پر جو ایکچوایٹرلگائے گئے ہیں وہ عین حیاتیاتی فیشل ایکشن یونٹس کی طرح کام کرتے ہیں۔ یہ احساسات ہمارے چہرے پر مختلف عضلات اور پٹھوں (مسلز) کی وجہ سے ہی ممکن ہوتا ہے۔ ہوا کی قوت سے چلنے والے ایکچوایٹر بہت ہی مؤثر انداز میں چہرے پر جذبات لاتے ہیں۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید