مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے پارٹی اجلاس میں سر بکھیر دیئے۔
لاہور میں سوشل میڈیا ٹیم کی میٹنگ کے دوران پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ارکان کی فرمائش پر گانا سنایا۔
اجلاس میں شامل افراد نے حمزہ شہباز کے گنگنا نے پر ان تعریف کی۔
حمزہ شہباز نے جو گیت گایا یہ نغمہ بھارتی گلوکار کشورکمار نے گایا تھا۔
خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی کے موقع پر ان کے ساتھ ساتھ حمزہ شہباز اور مریم نواز نے بھی گانے گائے تھے۔
مایوں کی رسم ہوئی تو مریم نے خود بھی گانا گایا تھا بلکہ دوسروں کو بھی گانے پر اُکسایا تھا اور ایسے اُکسایا جیسے وہ اپنے جلسوں میں عوام کو نعرے لگانے پر اکساتی ہیں۔
ایک مرتبہ وہ اپنے کزن حمزہ شہباز کو پکڑ کر اسٹیج پر لے گئی تھیں اور حمزہ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔