سابق صدر آصف علی زرداری اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کے درمیان ملاقات آج ہوگی، ملاقات میں ملکی سیاست سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔
اس سے قبل گزشتہ روز آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلیے حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔
آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات میں پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا۔ جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں پر بھی دونوں اپوزیشن رہنماؤں نے تفصیلی گفتگو کی۔
ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں پر بھی ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بھی بات ہوئی۔