• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوبیٰ انور والدین کیساتھ تصویر لگانے پر تنقید کا شکار

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سیدہ طوبیٰ انور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سیدہ طوبیٰ انور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور سوشل میڈیا پر والدین کے ساتھ تصویر لگانے پر تنقید کا شکار ہوگئیں۔

حال ہی میں سیدہ طوبیٰ انور نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ زندگی کی کڑکتی دھوپ میں اک سایہ دار درخت کی طرح ماں باپ کی ٹھنڈی چھاؤں ہمیں محفوظ رکھتی ہے۔

طوبیٰ انور نے لکھا تھا کہ میری حیات کی خوش قسمتی یہ ہے کہ میرے ماں باپ میرے ساتھ ہیں، اللّٰہ تعالیٰ تمام لوگوں کے ماں باپ کو صحت دے۔

اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سیدہ طوبیٰ انور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک خاتون صارف نے کہا کہ لفظ مكافات عمل تو سنا ہو گا ناں؟ کچھ ہی وقت پہلے کی بات ہے آپ نے سیدہ بشریٰ کا گھر اجاڑہ آپ کو یہ بھی پتہ تھا اس کی بیٹی بھی میری ہم عمر ہے پھر بھی آپ سستی شہرت کے لیے الجھ گئیں اور آج آپ کا گھر دانیہ نے اجاڑ دیا۔

مریم نامی صارف نے کہا کہ آپ کو زندگی نے ایک سبق دیا جب آپ ایک عورت کا گھر برباد کر رہی تھیں تو اُس وقت آپ کو اپنی غلطی کا احساس نہ ہوا، آج آپ خود اُس جگہ پر کھڑی ہیں، آپ کو لیاقت عامر کی پہلی بیوی سے معافی مانگنی چاہیے وہ بھی پبلک میں۔

ایک صارف نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جب آپ عامر لیاقت سے شادی کررہی تھیں تو اُس وقت آپ کے والدین نے آپ کو کیوں نہیں سمجھایا؟

عامر حسین نامی صارف نے طوبیٰ انور کو مشورہ دیا کہ براہ کرم! اگلی بار صرف دولت اور شہرت کے لیے کسی بوڑھے شخص سے شادی نہ کرنا۔


واضح رہے کہ 9 فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اگلے ہی روز عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ نامی نوجوان لڑکی سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا۔

عامر لیاقت حسین نے سال 2018ء میں سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جبکہ اُن کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال تھیں جن سے اُن کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید