اسحاق ڈار کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو بطور سینیٹر حلف لینے کے معاملے پر لکھے گئے خط کا جواب تیار کر لیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے جوابی خط میں سینیٹ قواعد و ضوابط کاحوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رکنیت کا حلف لینے کے لئے خود ایوان میں حاضر ہونا پڑے گا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کا ویڈیو لنک کے ذریعے حلف نہیں لیا جا سکتا، ہائی کمشنر لندن کے ذریعے سے حلف لینے کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے جوابی خط کی کاپی اسحاق ڈار کو ارسال کر دی ہے۔