سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیم چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر ہائی کورٹ بار شہاب سرکی نے کہا ہے کہ پیکا قانون میں ترمیم کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیکا قانون میں ترمیم آزادی اظہار رائے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر نے اس موقع پر پیکا قانون میں وفاقی حکومت کی ترمیم کی مذمت کی ہے۔