• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا جیسے لوگوں کی باتوں پر خاموش رہنا سب سے بہتر جواب ہے، عالیہ بھٹ

بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے متنازع بیانات دینے کے حوالے سے مشہور کنگنا رناوٹ کے اپنے اور اپنی آنے والی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی پر تنقید کرنے پر کہا کہ ایسے لوگوں کے ایکشن پر خاموشی اختیار کرنا سب سے بہتر ہے۔ 

یاد رہے کہ کنگنا نے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر کہا تھا کہ اس جمعہ کو دو سو کروڑ روپے باکس آفس پر جل کر راکھ ہوجائیں گی۔

کنگنا کے مطابق اس فلم کا سب بڑا نقص اس کی غلط کاسٹنگ ہے، یہ نہیں سدھریں گے، کوئی حیرت کی بات نہیں کہ یہ ساؤتھ کا اسکرین ہو یا ہالی ووڈ، جب تک مووی مافیا طاقت میں ہیں بالی ووڈ کی قسمت میں یہی کچھ ہوگا۔ 

عالیہ نے کولکتہ میں اپنے ایک حالیہ پروموشنل ایونٹ کے موقع پر کہا تھا کہ ایسے لوگوں کے ایکشن پر کوئی ردعمل یا ایکشن نہ دینا ہی سب سے بہتر اقدام ہے اور یہی میں اس حوالے سے اپنے جواب میں کہوں گی۔

انھوں نے اپنے اس پروموشنل ایونٹ کے موقع پر اپنی مذکورہ بالا فلم کے ایک گانے، میری جان کی لانچنگ میں بھی شرکت کی، سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم ،میں اجے دیو گن، وجے راز، سیما پھوا اور شنتانو مہیشوری بھی کام کررہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید