بالی ووڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے معروف اداکارہ کنگنا رناوت پر سخت تنقید کی ہے۔ یاد رہے کہ کنگنا نے اپنے ریئلٹی ٹی وی سیریز لاک اپ کی پروموشن کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے پروگرام بگ باس پر طنز کے تیر برسائے تھے۔
راکھی ساونت نے کنگنا کو چیلنج کیا کہ وہ اپنے شو کو صرف ایک سیزن ہی آن ایئر چلا کر دکھادیں، بہن میں سمجھتی ہوں کہ بھائی میں دم ہے، بہن میں نہیں۔ انھوں نے کنگنا کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ تم میں دم ہے تو ایسا کرکے دکھا دو۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت نے بگ باس کے تین سیزنز میں شرکت کی، جس میں کہ اس کا پہلا اور تیسرا سیزن شامل ہے۔ انھوں نے کنگنا رناوت کے تبصرے پر اپنی سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
کنگنا رناوت ایکتا کپور کے ایک نئے ریئلٹی شو لاک اپ کی میزبانی کریں گی، جس میں 16 سیلیبریٹی مقابلہ میں شرکت کرتے نظر آئیں گے۔
پروموشن کے موقع پر کنگنا یہ کہتی ہوئی نظر آئیں کہ یہ آپ کے بھائی کا گھر نہیں ہے، جو کہ واضح طور پر سلمان خان کے شو بگ باس کی جانب ایک اشارہ تھا۔