• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کیخلاف این سی اے تحقیقات کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں


برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی شہباز شریف سے متعلق تحقیقات کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ کی طرف سے جاری دستاویز کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں، جس کے مطابق این سی اے نے شہباز شریف اور سلیمان شہباز سے سوئس آف شور اکاؤئنٹس کے بارے میں بھی تحقیقات کیں۔

این سی اے معلوم کرنا چاہتی تھی کہ ذوالفقار احمد نے شریف فیملی کی رقم آف شور اکاؤئنٹس میں تو نہیں رکھی۔

این سی اے نے شہباز شریف کے اثاثوں اور انیل مسرت کے تعلقات کا جائزہ بھی لیا اور کئی بزنسز کے مالک ذوالفقار احمد اپریل تا نومبر 2019 میں سلیمان کے اکاؤئنٹس میں 2 لاکھ پاؤنڈ سے زائد رقم منتقل کی تھی۔

این سی اے نے ذوالفقار احمد سے سلیمان شہباز کو 13 ٹرانسفر اور رقم ذرائع کے متعلق بھی سوالات کیے۔

ذوالفقار سے یہ بھی پوچھا کہ کارٹر رک سے 2 لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ کی رقم سلیمان کو منتقلی کی درخواست کیوں کی اور پھر منسوخ کیوں کی؟

ذوالفقار احمد کی آف شور کمپنیز میں شریف فیملی کا نام تلاش کرنے کےلئے سوئٹزرلینڈ، اٹلی، امریکا اور دبئی میں بھی تحقیقات کی گئی۔

سوئس آف شور کمپنی نے این سی اے کو جواب دیا کہ فیملی ٹرسٹ سے فوائد حاصل کرنے والوں میں شریف ’’سر نیم‘‘ کا کوئی شخص نہیں۔

قومی خبریں سے مزید