وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سینیٹر رحمٰن ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
فواد چوہدری نے سینیٹر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کا پیغام ٹوئٹر پر جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ رحمٰن ملک انتقال کرگئے إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حدیبیہ کیس میں رحمٰن ملک کی سربراہی میں تفتیش ہوئی اگرچہ اس پر انصاف ابھی تک نہیں ہوا لیکن اس تفتیش نے کرپشن کے ایسے ماڈرن طریقے ظاہر کیے کہ لوگ حیران رہ گئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدا رحمٰن ملک کو غریق رحمت کرے۔
یاد رہے کہ آج صبح پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، رحمٰن ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔
ترجمان کے مطابق رحمان ملک کو سانس لینے میں مشکلات ہوئیں تو انہیں دوبارہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ دم توڑ گئے۔