وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورۂ روس میں ہمارا فوکس انرجی اور تجارت پر رہا، ہم نے روس سے گیس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے دورۂ روس کے حوالے سے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا گزشتہ23 سال میں پہلا دورۂ روس تھا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے افغانستان اور جنوبی ایشیا کی سلامتی صورتحال پر بات چیت کی، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو کی۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر بھی بات کی گئی،اسلامو فوبیا سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے گوادر میں ایل این جی ٹرمینل کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی ہے، دورے میں وزیراعظم عمران خان نے روس اور پاکستان کے تاجروں کے فورم سے بات بھی کی۔