• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بلاول اور مودی کو پیغام دینا چاہتا ہوں، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج 27 فروری ہے دو پیغام دینا چاہتا ہوں، ایک پیغام نریندر مودی کو اور دوسرا بلاول بھٹو کو دینا چاہتا ہوں۔

لکھی غلام شاہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی نے تین سال پہلے جارحیت کی اور پاکستان کی سرحدوں پر حملہ کیا۔

شاہ محمود نے کہا کہ ایک جاگتی قوم تھی، تم نے حملہ کیا، عمران خان نے جواب دیا، 3سال پہلےبھارت نے جارحیت کی، ہم نے ابھی نندن کوچائے پلا کر واپس بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ سوچ کرپاکستان کی طرف آنکھ اٹھانا کیونکہ آج وہ نہیں جو تمہیں ساڑھیوں کے تحفے پیش کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم سندھ میں بلاول سے 15سال کاحساب لینے آئے ہیں، ہم احتساب سے گھبرانے والے نہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سناہے بلاول آج لانگ مارچ نکال رہے ہیں، کہتے ہیں کہ ہم سے حساب لینے نکلے ہیں تو ضرور لو ہمارا حساب، ہمارا وزیر اعظم گھبراتا نہیں ہے۔


قومی خبریں سے مزید