وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان سپُر لیگ سیزن سیون جیتنے پر منفرد انداز میں مبارکباد دے کر لاہوریوں کے دل جیت لیے۔
انہوں نے قلندرز کی جیت کے بعد خوشی کا اظہار کرتے جاری اپنے ٹوئٹ میں شاعرانہ انداز میں قلندرز کو مبارکباد دی۔
وفاقی وزیر نے لکھا کہ ’محبت کب کسی اور سے ہے، یہ سر پھری بھی لاہور سے ہے ۔‘
وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’لاہور’، اور ’لاہور قلندرز‘ زندہ باد کا بھی اضافہ کیا۔
فواد چوہدری کے ٹوئٹ نے قلندرز کے سپورٹرز کے دل جیت لیے، کسی نے کہا کہ آپ کے ٹوئٹ نے دل جیت لیا تو کسی نے کہا کہ ہمارے بھی یہی جذبات ہیں۔
خیال رہے کہ سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن لاہور قلندرز کیلئے لکی سیون ثابت ہوا، لاہور قلندرز کےشاہین شاہ آفریدی 21سال کی عمرمیں ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے کم عمر ترین کپتان بن گئے۔
ساتویں کوشش میں پاکستان سپر لیگ پہلی بار جیتنے پر لاہور قلندرز کو لاہور کے شائقین کی جانب زبردست پذیرائی ملی۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پوری ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے مشن کو مکمل کیا۔