• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس یوکرین تنازع،عالمی سطح پر تیل، اجناس کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی سطح پر تیل، اجناس کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی سطح پر تیل، اجناس کی قیمتوں میں اضافہ

یوکرین پر روسی حملے کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوگئے، عالمی سطح پر تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 102 ڈالر سے اوپر چلی گئی ہے، گندم کی قیمت میں6 فیصد اور مکئی کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

روسی کرنسی روبیل بھی کریش کر گئی ہے، ڈالر کے مقابلے میں روسی کرنسی کی قدر میں 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سونےکی قیمت بھی 27 ڈالر اضافے سے 1ہزار 914 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

کیف اور خار کیف میں کئی گھنٹوں کے سکون کے بعد پھر سے دھماکے

دوسری جانب یوکرین میں روسی حملے کے بعد روسی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، کیف اور خار کیف میں کئی گھنٹوں کے سکون کے بعد پھر سے دھماکے سنے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرینی فضائیہ روسی فوج کے قافلوں پر ڈرون حملے کر رہی ہےجس سے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

روسی نے یورپ کیلئے پروازیں معطل کر دیں

روسی فضائی کمپنی نے یورپ کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں ۔

فضائی کمپنی کاکہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی کا فیصلہ یورپی یونین کی روسی طیاروں پرپابندی کے بعد کیا گیا ہے۔

یورپ میں سالوں بعد انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، یورپی یونین

یورپی یونین کاکہنا ہے کہ یوکرین جنگ جاری رہی تو 70 لاکھ سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کا امکان ہے۔

یورپی یونین کمشنر برائے کرائسس مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ براعظم یورپ میں سالوں بعد انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔

G7 رہنماؤں کی روس پر مزید پابندیاں لگانے کی دھمکی

خبر ایجنسی کاکہنا ہے کہ جی سیون رہنماؤں نے روس پر مزید پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے۔

رہنما جی سیون نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے جاری رکھے تو مزید پابندیاں لگائیں گے اور روس کی یوکرین پر عسکری کامیابی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

انگلینڈ روس کیخلاف تمام انٹرنیشنل فٹبال میچوں کا بائیکاٹ کرے گا، فٹبال ایسوسی ایشن برطانیہ

فٹبال ایسوسی ایشن برطانیہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ انگلینڈ روس کے خلاف تمام انٹرنیشنل فٹبال میچوں کا بائیکاٹ کرے گا۔

برطانیہ فٹبال ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ فٹبال میچز کے بائیکاٹ کا فیصلہ یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیےکیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید