• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان، اونٹوں کا غیر قانونی دنگل، پولیس کارروائی سے قاصر


رحیم یار خان میں اونٹوں کا غیر قانونی دنگل، مقابلے میں ایک درجن سے زائد اونٹوں کو لڑوایا گیا، اطلاع کے باوجود پولیس نے کارروائی نہیں کی۔

رحیم یارخان میں لیاقت پور کے چک 222 میں اونٹوں کاغیر قانونی دنگل منعقد کیا گیا، مقابلے میں ایک درجن سے زائد اونٹوں کو لڑوایا گیا، اونٹوں کا دنگل دیکھنے کے لئے شائقین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

علاقہ مکینوں نے الزام لگایا کہ اطلاع کے باوجود پولیس نے کارروائی نہیں کی۔

دوسری جانب تھانہ لیاقت پور کی پولیس کا مؤقف ہے کہ جہاں اونٹوں کا دنگل ہوا ہے وہ ہمارا علاقہ نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید