قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم محمد وسیم کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے قندیل کے بھائی کو راضی نامے کے بعد رواں ماہ بری کردیا تھا۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
ملزم محمد وسیم نے قندیل بلوچ کو قتل کرنےکا اعتراف کیا تھا، ٹرائل کورٹ نے ملزم وسیم کو 27 ستمبر2019 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم محمد وسیم کو ملتان کی سینٹرل جیل سے 19 فروری کو رہا کیا گیا تھا۔
ماڈل قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016ء کو بھائی وسیم نے قتل کردیا تھا، مرکزی ملزم اس وقت سے جیل میں قید تھا۔
ملزم وسیم نے عدالت کے روبرو اپنی بہن قندیل بلوچ کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا، جس کے بعد 27 ستمبر 2016ء کو اسے عمر قید کی سزا ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے تمام ملزمان بری ہوچکے ہیں۔