• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوبی دیول کو ’لوو ہاسٹل‘ میں جاندار کردار ادا کرنے پر سلمان خان کی مبارکباد

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اداکار بوبی دیول کو ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’لوو ہاسٹل‘ کو فلم بینوں کی جانب سے ملنے والی زبردست پذیرائی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سینما ہالوں پر لگنے والی اس فلم کو کافی سراہا جارہا ہے۔

اس فلم میں بوبی دیول (ویراج سنگھ ڈگر) کو ہیرو اور ہیروئن کے مخالف کے طور پر دکھایا گیا ہے اور انھوں نے یہ کردار بہت اچھے انداز میں ادا کیا ہے۔

انکی بہترین پرفارمنس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ نہ صرف پرستاروں اور نقادوں بلکہ ساتھی اداکار سلمان خان بھی بوبی دیول کی پرفارمنس کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔

اس حوالے سے سلو بھائی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اس کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا، لوو ہاسٹل میں آپ کی اچھی پرفارمنس کی تعریف سنی، ہمیشہ آپکے لیے نیک تمنائیں ہیں، امید ہے کہ آپ اسی طرح اچھے سے اچھا کام کریں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید