وفاقی کابینہ نے حکومتی کی تیسری ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
آرڈیننس کی سمری کے مطابق صرف 5 فیصد ٹیکس ریٹ پر اب کالا دھن سفید کیا جاسکتا ہے۔
ٹیکس ریٹ کی ادائیگی پر کالادھن سفید کرنے والوں سے اُن کے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔
سمری کے مطابق سرمایہ کار ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی کمپنی بنائے گا، اس سے فائد اٹھانے کی کٹ آف ڈیٹ دسمبر 2022ء ہوگی۔
آرڈیننس سمری کی مطابق نئے یونٹ کے ذریعے جون 2024ء تک کمرشل پیداوار شروع کردی جائے، ایمنسٹی اسکیم میں بیمار صنعتی یونٹس کے لیے 3سال کی ٹیکس مراعات بھی شامل ہیں۔
سمری کے مطابق بیرون ملک پاکستانی غیرملکی اثاثے سرمایہ کاری کے لیے بھیجتے ہیں تو 5 سال کے لیے ٹیکس چھوٹ ہوگی۔
سمری کے مطابق گزشتہ 3 سال سے نقصان والی کمپنیوں کو صحت مند صنعتی یونٹ خرید سکتا ہے اور کمپنی کو منافع بخش بنانے پر کمپنی کو 3 سال کی ٹیکس چھوٹ ہوگی۔