صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک کو مرحوم قرض دار کے خاندان کو 4لاکھ 23 ہزار روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے وفاقی بینکنگ محتسب کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بینک کی اپیل مسترد کردی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بینک نے مرحوم قرض دار کے خاندان سے یکطرفہ اور غیرمنصفانہ طور پر زائد مارک اپ وصول کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بینک نے اپنے ہی ضابطوں کے خلاف غیرضروری طور پر روزمرہ کے معاملے کو الجھایا۔
شہری میاں اللہ وسایا نے بینک سے 2015 میں 30 لاکھ روپے قرض لیا تھا اور 35 لاکھ کے ریگولر انکم سرٹیفکیٹ بطور سیکیورٹی بینک کو جمع کرائے تھے۔
جنوری 2017ء میں شہری کی وفات ہوئی مگر بینک نے اکتوبر 2018 تک مارک اپ وصول کیا۔